مقابلہ حسن میں بیٹی کی چوتھی پوزیشن پر والد کا ججوں پر اندھا دھند فائرنگ

Aug 12, 2024 | 20:27:PM
مقابلہ حسن میں بیٹی کی چوتھی پوزیشن پر والد کا ججوں پر اندھا دھند فائرنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)برازیل میں ایک مقابلہ حسن کی تقریب میں حصہ لینے والی لڑکی کو  چوتھی پوزیشن نواز نے پر  لڑکی کےوالد نے ججوں پر گولیاں برسادیں۔ 

برازیل میں منعقد ہونے والا ایک مقامی مقابلہ حسن اس وقت سانحے پر منتج ہوا جب ایک امیدوار لڑکی کے والد نے ججوں پر گولی چلانا شروع کر دی کیونکہ اس کی بیٹی نے چوتھا مقام حاصل کیا تھا، یہ واقعہ الٹامیرا شہر میں “II Baile da Escolha da Rainha” کی مقابلہ حسن تقریب کے اختتام پر پیش آیا، مقابلہ ختم ہونے کے تقریباً 2 گھنٹے بعد شرکاء میں سے ایک کے والد نے اپنی بیٹی کے چوتھی پوزین پر آنے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے ججوں کے معیار پر سوال اٹھانا شروع کر دیےجس مقام پر مقابلہ حسن منعقد ہوا تھا وہاں پرائیویٹ سیکیورٹی اور ملٹری پولیس کا عملہ موجود تھا لیکن ناراض والد نے کوئی پرواہ نہیں کی اور ججوں کی جانب فائر کیے تاہم ان کی گولی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس سے قبل کسی کو گولی لگتی پولیس نے فوراً جواباً والد پر فائر کیے جس سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے والدہسپتال میں انتقال کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں: حرا مانی کو نیا فوٹو شوٹ مہنگا پڑ گیا،سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ