محکمہ موسمیات نے یوم آزادی پر سہانے موسم کی خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) حبس اور گرمی بھول جائیں، جشن آزادی خوب منائیں، محکمہ موسمیات نے آزادی کے روز سہانے موسم کی خوشخبری سنا دی۔
محکمہ موسمیات نے جشن آزادی کے دن سے سہانے موسم کی خوشخبری سنا دی، محکمہ موسمیات کے مطابق 14 اگست شام یا رات سے 18 اگست کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے، 14 اگست سے 16 اگست کے دوران طوفانی بارشوں کی توقع ہے، بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، مغربی ہوائی بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی.
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ 14اگست سے 18 اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، صوبہ پنجاب میں مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب اور سرگودھا میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسی دوران کہیں کہیں موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔
15 سے 18 اگست کے دوران صوبہ پنجاب میں بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بھکر، میانوالی، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
صوبہ خیبر پختونخوا میں 14 سے 18 اگست کے دوران چترال دیر، سوات، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں میں تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسی دوران کہیں کہیں پر موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔
صوبہ بلوچستان میں 15 اگست شام یا رات سے 18 اگست کے دوران خضدار، لسبیلہ، آواران، قلات، ژوب، بارکھان، موسی خیل، مستونگ، شیرانی، کوہلو بولان، ہرنائی، نصیر آباد، جعفر آباد اور مکران کے ساحلی علاقوں میں میں تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسی دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔
صوبہ سندھ میں 15 اگست سے 18 اگست کے دوران مٹھی، سانگھڑ، مٹیاری، عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، اور دادو میں تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، تاہم سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 13 اگست کو بھی چھٹی کا اعلان
گلگت بلتستان میں 15 سے 18 اگست کے دوران دیامیر، استور، سکردو، گلگت، گھانچے اورشگر میں تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے۔