معروف امریکی اداکار اینجل سالازار نیند کے دوران چل بسے

Aug 12, 2024 | 22:57:PM
معروف امریکی اداکار اینجل سالازار نیند کے دوران چل بسے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ہالی ووڈ اداکار اینجل سالازار 68 سال کی عمر میں اپنے ایک دوست کے گھر سوتے ہوئے انتقال کر گئے۔

1983 میں ریلیز ہونے والی کرائم تھرلر فلم ‘ سکارفیس’ میں ال پچینو کے سپاہی چی چی کا کردار نبھانے والے اداکار کو دل کی بیماریوں کا سامنا تھا، میڈیا ذرائع کے مطابق دوست نے سالازار کو بستر پر مردہ پایا اور موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں ، اینجل سالازار مختلف فلموں میں بھی نظر آئے جن میں 1982 کی فلم ‘اے سٹرینجر از واچنگ’، 1980 کی ‘ویئر دی بفیلو روم’، 1979 کی ‘واک پراؤڈ’ اور 1979 کی بلیوارڈ نائٹس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :مقابلہ حسن میں بیٹی کی چوتھی پوزیشن پر والد کا ججوں پر اندھا دھند فائرنگ