(24 نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت حضرت بری امامؒ کمپلیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یوم آزادی پر چادر پوشی اور سالانہ عرس کے انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمداسحاق ڈارکی زیرصدارت مزار حضرت بری امامؒ کمپلیکس کی ترقی اورانتظام وانصرام کمیٹی کااجلاس ہوا، اجلاس میں کمیٹی ارکان و خادم درگاہ بری امام راجہ سرفراز اکرم، وزیرِداخلہ محسن رضا نقوی، سہیل اقبال بھٹی، چیف کمشنر اسلام آباد، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندواھا، ڈپٹی کمشنرعرفان میمن اوردیگرحکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں مینجمنٹ کمیٹی نے حضرت بری امامؒ کے سالانہ عرس کے انتظامات کا جائزہ لیا، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی غیر معمولی انتظامات کرنے، انتظامیہ اور سی ڈی اے کو زائرین کو شٹل سروس فراہم کرنے، زائرین کی سہولت کے پیش نظر تھرڈ ایونیو سے متبادل روڈ کی تیاری یقینی بنانے اور عرس میں شرکت کرنے والی خواتین زائرین کیلئے مزار حضرت بری امامؒ کمپلیکس میں خصوصی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں اور دنیا بھر سے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لئے آنے والے زائرین کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، تقریبات کے دوران زائرین کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: 13 اگسست کو بھی چھٹی کا اعلان
واضح رہے کہ 14اگست کو مزار حضرت بری امامؒ پر چادر پوشی اور 15 تا 17 اگست سالانہ عرس منعقد ہوگا۔