عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی ، جیل ٹرائل سمیت دیگر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے جیل ٹرائل ، توشہ خانہ کیس میں نااہلی سمیت دیگر مقدمات کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر۔
لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کردیں ، جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ 15 دسمبرکو سماعت کرے گا،لارجر بینچ میں جسٹس شمس محمود مرزا ، جسٹس شاہد کریم ، جسٹس شہرام سرور چوہدری شامل ،جسٹس جواد حسن بھی پانچ رکنی لارجر بنچ کا حصہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں :بجلی کمپنیز کی جانب سےاوور بلنگ کا معاملہ،ابتدائی رپورٹ منظر عام پر آ گئی