عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی ، جیل ٹرائل سمیت دیگر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

Dec 12, 2023 | 19:47:PM

(ملک اشرف)سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے جیل ٹرائل ، توشہ خانہ کیس میں نااہلی سمیت دیگر مقدمات کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر۔

لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین  پی ٹی آئی کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کردیں ، جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ 15 دسمبرکو سماعت کرے گا،لارجر بینچ میں جسٹس شمس محمود مرزا ، جسٹس شاہد کریم ، جسٹس شہرام سرور چوہدری شامل ،جسٹس جواد حسن بھی پانچ رکنی لارجر بنچ کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :بجلی کمپنیز کی جانب سےاوور بلنگ کا معاملہ،ابتدائی رپورٹ منظر عام پر آ گئی

مزیدخبریں