(مبشر حسن)کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے،کورنگی، ٹیپوسلطان روڈ،نیوکراچی اور کورنگی میں پولیس کارروائیاں،ایک ڈاکو ہلاک پانچ زخمی حالت میں پکڑے گئے،پولیس نے ملزمان سے اسلحہ موبائل فون اورنقدی برآمدکرلی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے تھانہ کورنگی ، ٹیپو سلطان ، نیو کراچی اور کورنگی کی حدود میں کئے گئے،مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک پانچ زخمی حالت میں گرفتار کر لئے،ڈاکوؤں کے قبضے سے موبائل فون ، نقدی اور مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد،ڈاکوئوں کی شناخت عرفان ، دلدار ، نبیل عمران اور حمزہ کے ناموں سے کی گئی ہے، پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
دوسری طرف کراچی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ ، تھانہ لانڈھی اور پاپوش پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا اور چھالیہ سمیت منشیات فروش دھر لئے، گرفتار ہونیوالوں میں عدنان اور شوبی شامل ہیں۔ پولیس نے رات گئے تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں کومبنگ اور سرچ آپریشن بھی کیا ، آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرتے ہوئے تلاش ایپ ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ افراد کو چیک کیا۔
مزید پڑھیں:پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل 2.5 روپے فی لٹرمہنگا کرنے کا فیصلہ