پاکستان فلم انڈسٹری کو 2ارب روپے دینے کا فیصلہ
رقم مقبول ترین فلمیں بنانے والے فلم سازوں اور ہدایت کاروں کو دی جائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی )حکومت پنجاب نے پاکستان فلم انڈسٹری کو 2ارب روپے دینے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چند روز قبل پاکستان فلم انڈسٹری کے وفد سے تجاویز طلب کی تھیں،مقبول ترین فلمیں بنانے والے فلم سازوں اور ہدایت کاروں کو رقم دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:اس عمرمیں نماز اور حیا کی اہمیت سمجھ آئی ہے،انوشے اشرف
چند روز قبل پاکستان فلم انڈسٹری کے وفد سے زوم میٹنگ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تجاویز طلب کی تھیں جس میں سب مسائل ڈسکس کئے گئے تھے جس کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے دو ارب روپے فلم انڈسٹری کودینے کافیصلہ کرلیا،یہ رقم ان فلم سازوں اور ہدایت کاروں کو دی جائے گی جو مقبول فلمیں بنا چکے ہیں اور ان کی فلمیں مقبول ہوئی ہیں۔