پاکستان کی وجہ سے عالمی شہرت ملی،ارطغرل غازی کے اداکار کا اعتراف

Dec 12, 2024 | 11:20:AM
پاکستان کی وجہ سے عالمی شہرت ملی،ارطغرل غازی کے اداکار کا اعتراف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تاریخی ترک ڈرامہ سیریز”دیرلیس ارطغرل“ کے مرکزی کردار انجن التان نےاپنی شہرت کا سارا کریڈٹ پاکستانیوں کو دے دیا۔

"دیرلیس ارطغرل"میں ارطغرل کامرکزی کردار اداکرنے والے اداکارانجن التان نے سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ریڈ سی فلم فیسٹیول کے ایک ایونٹ میں خطاب کے دوران پاکستان میں اپنے ڈرامے کی مقبولیت پر کھل کر بات کی اورترکی سے باہراپنی شہرت کا سہرا پاکستانی شائقین کو قراردیا۔

ارطغرل نے مزید کہا کہ پاکستانی فالوورز کے دلوں میں ارطغرل جیسے تاریخی کردار کے لیے ایک خاص جگہ ہے اور انہوں نے اسے ترکی سے باہرایک کامیاب پروجیکٹ بنایا۔

انجن التان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں فلموں اور ڈراموں کے شائقین تقریباً ایک جیسے ہی ہوتے ہیں لیکن "ارطغرل غازی" کے پاکستان میں نشر ہونے کے بعد انہیں دوسری طرح کی پذیرائی ملی،" دیرلیس ارطغرل" کرنے کے بعد انہوں نے ایک مختلف قسم کا اسٹارڈم دیکھا،ارطغرل ایک خاص پیش کش تھی کیونکہ اس نے انہیں دنیا بھر میں مقبول بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان فلم انڈسٹری کو 2ارب روپے دینے کا فیصلہ

واضح رہے کہ انجن التان معروف ترک اداکار ہیں، جنہیں 2020 میں ڈرامہ سیریز ”دیرلیس ارطغرل“ کے پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ ریلیز ہونے کے بعد شہرت ملی،ان کے انسٹاگرام پر 5.2 ملین سے زائد فالوورزہیں جن کاتعلق دنیا کے مختلف حصوں سے ہے،وہ آج کل اپنے کینیڈا کے دورے پر ہیں جہاں مداحوں کے ساتھ مختلف میٹنگز میں شرکت کر رہے ہیں۔