ایلون مسک نے وہ کر دکھایا جو دنیا کا کوئی دولت مند آج تک نہ کرسکا
ایلون مسک نےایک اور سنگ میل حاصل کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے ایک اور قابل ذکر سنگ میل حاصل کر لیا، انہوں نے وہ کر دکھایا جو دنیا کا کوئی دولت مند آج تک نہ کرسکا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیسلا، سٹار لنک، نیورالنک اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک کی دولت 400 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔بلومبرگ کے مطابق وہ تاریخ میں اس رقم تک پہنچنے والے پہلے شخص بن گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مسک کی دولت میں تقریباً 20 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ، یہ ایک بڑی ڈیل کی وجہ سے ہوا جس سے ان کی کمپنی اسپیس ایکس کی مالیت تقریباً 350 بلین ڈالر ہوگئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسپیس ایکس اور اس کے سرمایہ کاروں نے 1.25 بلین ڈالر کے حصص خریدے، جس کے باعث مسک کی دولت میں اتنا بڑا اضافہ ہوا۔
وہیں ان کی ایک اور کمپنی ٹیسلا بھی ایلون کی دولت میں اضافے کا سبب قرار دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ارطغرل غازی نے پاکستان کو اہم اعزاز دے دیا
رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ٹیسلا کے اسٹاک کی قیمت 424.77 ڈالر کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچی، جس سے ظاہر ہوا کہ سرمایہ کار کمپنی پر زیادہ پر اعتماد کر رہے ہیں۔
مزید برآں، مسک کی مصنوعی ذہانت والی کمپنی، ایکس اے آئی کی نومبر میں مالیت 50 بلین ڈالر تھی، جو ان کی سابقہ قیمت سے دوگنی تھی۔
مسک کی دولت اور ٹرمپ کی فتح
گزشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد ایلون مسک کے کاروبار کو بڑا فروغ ملا۔ مسک نے کھل کر ٹرمپ کی حمایت کی، جس نے لوگوں کو ان کی کمپنیوں کے بارے میں زیادہ پر امید بنایا۔