امریکی گلوکارہ واداکارہ سلینا گومز نے دوست سےمنگنی کرلی
سلیناگومز اوربینی بلانکو2023ء سے ساتھ رہ رہے ہیں،مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کااظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز نے منگنی کا اعلان کر دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 32 سالہ سلینا گومز نے اپنے 36 سالہ دوست بینی بلانکو سے منگنی کرلی ہے۔
سلینا گومز نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ہمیشہ کا آغاز اب ہوتا ہے جبکہ کمنٹ سیکشن میں بینی بلانکو نے اداکارہ کو اپنی اہلیہ قرار دیا ہے۔
شوبزانڈسٹری سے وابستہ افراد اور مداحوں کی جانب سے سلینا گومز کو مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی وجہ سے عالمی شہرت ملی،ارطغرل غازی کے اداکار کا اعتراف
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سلیناگومز اوربینی بلانکو2023ء سے ساتھ رہ رہے ہیں اور اب دونوں نے باضابطہ طور پر منگنی کا اعلان کیا ہے۔