(راؤ دلشاد) چین میں موجود وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا شنگھائی میں مصروفیت سے بھرپور دن کا آغاز
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول اور چائینزاکیڈمی آف سائنسز کا دورہ کیا،انہوں نے ایکسپیریمنٹل سکول کے مختلف شعبوں کا مشاہدہ کیا، مریم نواز کلاس روم میں پہنچ گئیں اور بچوں کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس ایجوکیشن کے سیکھانے کے جدید طریقہ کارکا مشاہدہ کیا، انہوں نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے بارے میں دریافت کیااور طلبہ کی اے آئی تخلیقات کا معائنہ کیا،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سکول کے بجٹ، نصاب اور طریقہ تعلیم کے بارے میں دریافت کیا۔
مزید پڑھیں:صدر مملکت کا مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے پر زور
شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول میں بچوں کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے علوم سیکھانے کیلئے قائم کیا گیا ہے جس میں 12سے 15 سال کے بچوں کو جدیداے آئی کی جدید ٹیکنیک سے آگاہ کیا جاتا ہےجبکہ شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول میں کمسن طلبہ کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس پر مفت تعلیم دی جاتی ہے۔
بعد ازاں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ضلع جیاڈنگ کی ڈائریکٹر بیورو آف ایجوکیشن گوان وینجی، شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول اور چائینزاکیڈمی آف سائنسز کے صدر زیا ہانگ می سے ملاقات کی جہاں وزیر اعلیٰ کو چین کے ایجوکیشن سسٹم کے بارے میں خصوصی بریفنگ دی گئی۔