شاہ رخ خان کا"منت"میں مزیددومنزلوں کے اضافے کافیصلہ
ممبئی میں واقع یہ رہائش گاہ اس وقت 2 بیسمنٹ،ایک گراؤنڈ فلور سمیت 6 منزلوں پر مشتمل ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی رہائش گا “منت”میں مزید 2 منزلوں کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
بالی ووڈ اداکار کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ “منت” کا شمارعالیشان جائیدادوں میں ہوتا ہے جو سمندر کنارے موجود ہے،شاہ رخ خان کی یہ رہائش گاہ اس وقت 2 بیسمنٹ، ایک گراؤنڈ فلور سمیت 6 منزلوں پر مشتمل ہے۔
اب بالی ووڈ اداکار کی اہلیہ گوری خان نے مہاراشٹرا کوسٹل زون مینجمنٹ اتھارٹی کو عمارت میں اضافے کے لیے درخواست لکھ دی ہے جس میں عمارت کے لیے مزید 616 مربع میٹر کا رقبہ (2 اضافی منزلیں) شامل کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی گلوکارہ واداکارہ سلینا گومز نے دوست سےمنگنی کرلی
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق "منت"میں مزید دو منزلوں کے اضافے کے منصوبے پر25 کروڑ روپے تک کی لاگت آئے گی۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کے کنگ نے "منت" کو سال 2001 میں خریدا تھاجو گریڈ تھری ورثے کی حیثیت رکھتی ہے ،اسی وجہ سے اس عمارت میں مزید اضافے کی اجازت نہیں تھی ،اس وقت اس گھر کی قیمت 200 کروڑ بھارتی روپے کے بھگ بھگ ہے۔