دوسری شادی کیوں نہیں کی؟اداکارہ سلمیٰ حسن نےوجہ بتادی

زندگی میں آگے بڑھنے کی وجہ اولاد نہیں بلکہ میں خود ہوں، میں خود تیار نہیں تھی

Dec 12, 2024 | 14:02:PM
دوسری شادی کیوں نہیں کی؟اداکارہ سلمیٰ حسن نےوجہ بتادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ سلمیٰ حسن نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

سلمیٰ حسن نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

سلمیٰ حسن نے شو کے دوران دوسری شادی نہ کرنے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاید میں نے دوسری شادی کرنے کی کوشش نہیں کی،دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ اولاد نہیں بلکہ بھروسے کا ٹوٹنا ہے کیونکہ جب انسان کا ایک رشتہ اور بھروسہ ٹوٹتا ہے تو اس صورتحال میں اسے خود کو سنبھالنے میں وقت لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی گلوکارہ واداکارہ سلینا گومز نے دوست سےمنگنی کرلی

اداکارہ نے کہا کہ میرے اپنی زندگی میں آگے بڑھنے اور دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ اولاد نہیں بلکہ میں خود ہوں کیونکہ میں خود تیار نہیں تھی کیونکہ جب انسان کا کوئی رشتہ ٹوٹتا ہے تو انسان احساسِ کم تری کا شکار ہو جاتا ہے،انسان ایک بار احساسِ کمتری کا شکار ہو جائے تو دوبارہ خود اعتمادی بحال ہونے میں وقت لگتا ہے۔