( عثمان خان)ایوان بالا نےفلسطین پر اسرائیلی مظالم، شام پر بمباری اور اقوام متحدہ کے کارکنوں کی ہلاکت کے حوالے سے مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔
قرارداد پاکستان سینیٹر شیری رحمان نے پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے اور شام میں حکومت کے خاتمے کا فائدہ اسرائیل اٹھا رہا ہے، اسرائیل غزہ، شام اور مغربی کنارے کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل روک رہا ہے، اسرائیل کے ہاتھوں ہزاروں فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔
قرارداد میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کے کارکنوں کو بھی نہیں بخشا اور اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں کی واضح خلاف ورزی کر رہا ہے۔
پاکستان نے شام پر اسرائیلی حملوں اور بمباری کی شدید مذمت کی اور سینیٹ نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینی کاز کی مکمل حمایت کا عزم ظاہر کیا۔
مزید پڑھیں:تمام اداروں کو اپنے احتساب کی ضرورت ہے،گورنر پنجاب سلیم حیدر