وفاقی وزیر راناتنویر حسین کی سی ڈی اے کو چارجنگ سٹیشنز نصب کرنے کی ہدایت
فیڈرل بورڈ کےٹاپ 120 طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس ملیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر حسین نے اسلام آباد کو ماڈل شہر بنا نے کا اعلان کرتے ہوئے سی ڈی اے کو پٹرول پمپس پر چارجنگ سٹیشنز نصب کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وفاقی وزیر صنعت و پیدوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی دارلخلافہ اسلام آباد کو ماڈل شہر بنانے کے حوالے سے اقدامات کیلئے فیصلے کئے گئے۔
اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ فیڈرل بورڈ کے ٹاپ 120 طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی،اس کے علاوہ ، 39 ہزار الیکٹرک بائیکس اور 1900 الیکٹرک رکشے رعایتی قرض پر فراہم کیے جائیں گے۔
رانا تنویر حسین نے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے )کو پٹرول پمپس پر چارجنگ سٹیشنز نصب کرنے کی ہدایت کی تاکہ الیکٹرک بائیکس اور رکشوں کے لیے چارجنگ کی سہولت فراہم کی جا سکے،ان اقدامات کا مقصد اسلام آباد کو ایک ماڈل شہر بنانے کی سمت میں اہم قدم اٹھانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج کا زبردست تیزی کے ساتھ اختتام