اسلام آباد کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے مجوزہ نام سامنے آ گئے

Dec 12, 2024 | 21:23:PM

(ملک اشرف) اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے مجوزہ نام سامنے آ گئے ہیں ۔

لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس  یحییٰ آفریدی کی صدارت 21 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس  ہوگا۔ 

اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں 25 خالی آسامیوں پر ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور ہوگا،لاہور ہائیکورٹ کی 25 خالی آسامیوں پر  41  ناموں پر غور ہوگا جس میں 2سیشن ججز بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 21 نام تجویز کئے ہیں جبکہ جسٹس منصور علی شاہ نے 11 ، سید علی ظفر نے3، فاروق ایچ نائیک نے 8 نام تجویز کئے ہیں ، مجوزہ ناموں کی فہرست جوڈیشل کمیشن کو ارسال کر دی گئی ہے ۔

 چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کے نامزد ججز میں صدیق اعوان،چودھری اقبال احمد، آصف سعیدرانا،اجمل زاہد،عبدالباسط خان بلوچ،حسن نوازمخدوم ، عامرعجم ملک ، شیریں عمران،وقار حیدر اعوان،شہزاد محمود بٹ ،  احسن رضا کاظمی  ، خالدابن عزیز،جواد ظفر،خالد اسحاق،اویس خالد،چودھری سلطان محمود، حارث عظمت ،  ہارون دوگل،شہریارطارق   اور وکیل امجد پرویز شامل ہیں ۔

جسٹس منصورعلی شاہ نےقیصرنذیربٹ،اکمل خان،جزیلہ اسلم،حیدررسول مرزا،  منور الاسلام،خالداسحاق،رافع ذیشان،بیرسٹرقاسم چوہان،شہاب قطب،عاصمہ حامداورسمعیہ خالد کو نامزد کیاہے ۔

بیرسٹر علی ظفر نے ثاقب جیلانی،بیرسٹر قادر بخش،ہما اعجاز زمان کے نام دے دیے،فاروق ایچ نائیک کے نامزد افراد میں جاوید اقبال وینس،حسیب شکور پراچہ،مجیب الرحمان کیانی،شیگن اعجاز، ثاقب جیلانی،ایان طارق بھٹہ،نوازش علی پیرزادہ اور صباحت رضوی شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کیلئے نامزد 10 امیدواروں کے نام سامنے آ گئے

مزیدخبریں