پٹرول ایک بار پھر مہنگا؟ وزارت خزانہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

Dec 12, 2024 | 22:39:PM
پٹرول ایک بار پھر مہنگا؟ وزارت خزانہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرنے جارہا ہے ،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

پاکستان کی معیشت آئی ایم ایف کی پکڑ میں ہے اور حکومت آئی ایم ایف کے آگے بے بس نظر آرہی ہے،یہاں تک یہ انکشاف بھی سامنےآیا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے حاصل کردہ سات ارب ڈالر کا قرضہ پانچ فیصد کی بلند شرح سود پر حاصل کیا ہےیعنی آئی ایم ایف کی زنجیریں ہماری معیشت کو جکھڑے ہوئے ہے ۔

 بہرحال پیٹرول کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھنے جارہی ہیں اور یوں پیٹرول اور ڈیزل مزید ڈھائی روپے مہنگا کرنے ہونے کا امکان ہے۔اب پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہوگی،بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

ضرورپڑھیں:پاکستان سٹاک ایکسچینج کا زبردست تیزی کے ساتھ اختتام

حکومت یہ دعوی تو کرتی ہے کہ وہ مہنگائی پر قابو پاچکی ہے لیکن اِس کے اثرات عام عوام تک اب تک نہیں پہنچ رہے ایسے میں پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں متوسط طبقے کی مشکلات میں مزید اضافے کا ہی باعث بنیں گی۔

یاد رہے کہ یکم دسمبر کو پٹرول اور ڈیزل تقریباً تین تین روپے مہنگا ہوا تھا ۔