(24نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عام انتخابات میں ناکامی پر جماعت اسلامی کی امارت سے استعفیٰ دے دیا۔
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہاہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے جماعت کی امارت سے استعفیٰ دے دیا ،انھوں نے اپنے استعفی میں لکھا ہے کہ بھر پور کوشش اور محنت کے باوجود الیکشن میں جماعت اسلامی کو مطلوب کامیابی نہیں دلا سکا،کارکنان نے بے انتہا محنت کی ہے اللہ تعالیٰ ان کی محنت کو قبول فرمائے، میں اس ناکامی کو قبول کرتے ہوئے جماعت کی امارت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔
قیصر شریف کا مزید کہناتھا کہ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے شوری کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ، مرکزی مجلس شوری کا اجلاس 17 فروری کو منصورہ لاہور میں ہو گا ،شوری کے اجلاس کا آغاز صبح دس بجے ہو گا ،مرکزی مجلس شوری میں اس صورت حال پر غور کیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کا وہاج علی سے ملنے کیلئے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار