(24نیوز)نگران صوبائی وزیر کو چیئرمین روڈا لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کا نام چئیرمین روڈا کیلئے منظور کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزیر کو چیئرمین روڈا کا عہدہ دینے کی منظوری دیدی گئی، بیرسٹر سید اظفر علی ناصر تین سال کیلئے چیئرمین روڈا رہیں گے،الیکشن کمیشن آف پاکستان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں ؛ جہانگیر ترین کا سیاست اور استحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان