راولپنڈی؛ فائرنگ سے آزادامیدوار چودھری عدنان جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)راولپنڈی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے آزادامیدوار چودھری عدنان جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے جھنڈا چیچی کے علاقے میں آزاد امیدوار پر فائرنگ کی،فائرنگ سے پی پی 19 سے آزاد امیدوار چودھری عدنان موقع پر جاں بحق ہو گئے،چودھری عدنان بے نظیر بھٹوہسپتال منتقل کئے جانے کے دوران جاں بحق ہو گئے ،سابق ایم پی اے چودھری عدنان کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی،لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاکے حوالے کیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ چودھری عدنان 2018 میں پی پی 19 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم اپی اے منتخب ہوئے تھے ،چودھری عدنان نے 2024 کا الیکشن بطور آزاد امیدوار لڑا تھا مگر ناکام رہے۔
یہ بھی پڑھیں: الوداع آئی پی پی، جہانگیرترین کا سیاست چھوڑنے کا اعلان