میاں بیوی کےدرمیان تعلق میں دراڑیں کیوں آرہیں؟سائنسدانوں نےاہم رازسےپردہ اٹھادیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)آج کل پاکستان سمیت جہان بھرمیں طلاق کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھاجارہاہے،میاں بیوی کےدرمیان لڑائی جھگڑے بڑھتے جارہےہیں،سائنسدانوں نےعرق ریزی کےساتھ ریسرچ کرتے ہوئےطلاق اور لڑائی جھگڑوں کی بڑی وجہ دریافت کرلی ہے۔
سائنسدانوں کاکہناہےطلاق اورمیاں بیوی کےخراب ہوتےتعلقات کےپس پردہ سب سےبڑا ہاتھ موبائل فون کاہے،جس کو اپنےرشتوں سےزیادہ بہت وقت دیاجاتاہے،جب کوئی انسان اپنےجیون ساتھی پر توجہ مرکوز کرنےکی بجائے اپنا زیادہ تر وقت موبائل میں محوہوکر گزارتا ہےتویہی وہ وقت ہوتا ہےجب نازک ڈورسےبندھے رشتےکی دیواروں میں دراڑ پڑ رہی ہوتی ہے۔ اس عادت کی پہچان کے لیے ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے،جسے"فبنگ" کہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:ایک ہزار سال بعد انسان کیسا ہوگا؟ سائنسدانوں نے بڑا دعوٰی کردیا
ایک ریسرچ میں سائنسدانوں نے جیون ساتھیوں کے باہمی رشتے پرموبائل فون کےہروقت استعمال کے مرتب ہونے والے اثرات پہ تفصیلی روشنی ڈالی ہے۔"جرنل فرنٹیئرز ان سائیکولوجی" میں شائع تحقیق میں جوڑوں کواس عادت کے تباہ کن نتائج سےخبردارکیاگیاہے۔بتایاگیاہےکہ اگر آپ کھانے کی میز یا کسی خوشگوار لمحے میں اپنے فون پر اسکرولنگ کرنے میں مصروف رہتے ہیں توپھر آپ کواپنے جیون ساتھی سے تعلق خراب ہونے پر حیران نہٰیں ہوناچاہیے۔!
یہ بھی پڑھیے:بھارت میں عمارت سے پاکستانی 20 روپے کا نوٹ ملنے پرخوف و ہراس پھیل گیا
تحقیق کے مطابق دیکھنے میں تو "پبنگ" کی لت کاکوئی نقصان نہیں نظرآتا،اس عادت میں مبتلا کوئی شخص یہ خیال کررہاہوتا ہے کہ وہ اپنے شریک حیات کو نظرانداز نہیں کر رہا،مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس طرح سے موبائل میں گم رہناجیون ساتھی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانےکاباعث بنتا ہے،آپکاشریک حیات محسوس کرتا ہے کہ اسے نظر انداز کیا جا رہا ہے،نیتجےکے طور پراس کے رویے میں جارحیت نظرآنےلگتی ہے۔
خواتین میں محبت میں کمی کا احساس بڑھتا ہے، وہ ایسے اقدامات اٹھاتی ہیں جس سے باہمی تعلق خراب ہو جاتا ہے،اور مردوں کو جب احساس ہوتا ہے کہ اہلیہ موبائل میں محو ہوکر انہیں نظرانداز کررہی ہےتوان میں جارحیت بڑھتی ہے، مگر شوہروں کا ردعمل زیادہ سنگین نہیں ہوتا۔