ایک لاکھ سےزائد پاکستانیوں نے2024میں سیاحت کیلئےکس ملک کارخ کیا؟

Feb 12, 2025 | 17:05:PM
 ایک لاکھ سےزائد پاکستانیوں نے2024میں سیاحت کیلئےکس ملک کارخ کیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)2024میں پاکستانیوں کی بڑی تعدادسیروتفریح کیلئےبیرون ملک گئی، ایک لاکھ  سےزیادہ  پاکستانیوں نے سیاحت کی غرض سےترکیہ کا رخ کیا۔

ترکیہ کے سرکاری سیاحتی ادارےکےمطابق   ایک لاکھ 35 ہزار سے زائدپاکستانی ترکیہ  سیروتفریح کیلئےپہنچے، مجموعی طور پرگزشتہ  سال ترکیہ   کی سیاحت کیلئے سب سے کامیاب سال رہا۔

پاکستانیوں سمیت بین الاقوامی سیاحوں کی تعدادمیں ترکیہ میں 2024 میں 9.8 فیصد اضافہ دیکھاگیا۔سیاحوں کی تعداد 6 کروڑ  22 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔آمد و رفت، قیام و طعام اور سیر و تفریح سے ترکیہ کو 61.1 ارب ڈالر کا ریونیوملا۔جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.3 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے:دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کی ضرورت نہیں: صائمہ قریشی

ترکیہ میں متعدد پاکستانیوں نے استنبول میراتھون میں بھی حصہ لیا۔سرکاری سیاحتی ادارے کابتاناہےپاکستان سمیت دیگرملکوں سے ترکیہ آنے والے سیاحوں نے ملک میں اوسطاً 10.7 دن گزارے،ایک  سیاح سے  972 امریکی ڈالرآمدنی ہوئی۔