گریڈ ایک سےگریڈ 22 تک کی11ہزار 877 اسامیاں ختم ,تفصیلات پارلیمنٹ کو فراہم

Feb 12, 2025 | 17:36:PM

(24نیوز)وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سےگریڈ 22 تک کی11ہزار 877 اسامیاں ختم کر دیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےختم کی گئی اسامیوں کی تفصیلات پارلیمنٹ کو فراہم کر دی۔ 

کابینہ نے اگست2024میں 60 فیصد خالی ریگولر اسامیاں ختم کرنےکافیصلہ کیاتھا۔کابینہ کے فیصلےکےتحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنز سے اسامیاں ختم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: ایک لاکھ سےزائد پاکستانیوں نے2024میں سیاحت کیلئےکس ملک کارخ کیا؟

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کےمطابق گریڈ ایک سے 18 تک11 ہزار 764اور گریڈ 19 سے گریڈ 22 تک 113 اسامیاں ختم کی گئی ہیں، گریڈ 22 کی مشیر کی 2 اسامیاں ، گریڈ 20 کی 26 اسامیاں، گریڈ 19 کی 85 اسامیاں ختم کی گئیں۔ گریڈ 18 کی 135، گریڈ 17 کی 445اورگریڈ 16 کی 552 اسامیوں کو ختم کیا گیاہے۔

مزیدخبریں