چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں عروج پر، ٹیموں کے پریکٹس میچز اور سیشنز کا شیڈول سامنے آ گیا

Feb 12, 2025 | 18:58:PM

(وسیم احمد)  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے میلےکی تیاریاں عروج پرہے اور اس دوران اس ٹرافی سے قبل ٹیموں کے پریکٹس میچز اور سیشنز کا شیڈول سامنے آ گیا۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کی ٹیم 13 فروری کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پہلا پریکٹس سیشن کرے گی، پاکستان شاہینز اور افغانستان کے درمیان 14 فروری کو قذافی  سٹیڈیم میں پریکٹس میچ ہوگا،آسٹریلیا کا 18 فروری کو قذافی سٹیڈیم میں انٹرا سکواڈ سیمولیشن میچ کھیلا جائے گا جبکہ انگلینڈ اور آسٹریلیا 19 اور 20 فروری کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں نیٹ پریکٹس کریں گی اور 21 فروری کو قذافی سٹیڈیم میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے نیٹ سیشنز شیڈول ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم 23 فروری کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ کرے گی،24 اور 25 فروری کو افغانستان اور آسٹریلیا کے سکواڈز نیٹ سیشن میں حصہ لیں گے،27 فروری کو آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔ 
علاوہ ازیں، پاکستان شاہینز کے تین سکواڈ لاہور، کراچی اور دبئی میں وارم اپ میچز کھیلیں گے،پاکستان شاہینز وارم اپ میچز کےلئے کل سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پریکٹس کرئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں،چیمپئنزٹرافی جیتیں گے،محسن نقوی

مزیدخبریں