پاکستان نے انٹرنیشنل نیزہ بازی چیمپئن شپ جیت لی

Feb 12, 2025 | 20:38:PM
پاکستان نے انٹرنیشنل نیزہ بازی چیمپئن شپ جیت لی
کیپشن: پاکستان نیزہ بازی ٹیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان نے 9 ملکی انٹرنیشنل نیزہ بازی چیمپئن شپ میں 570 پوائنٹس کے ساتھ  سب کو پچھاڑ دیا جبکہ دوسری پوزیشن مصر اور تیسری پوزیشن سعودی عرب کے نام رہی۔

بیسٹ رائڈر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز بھی پاکستان کے آفتاب شبیر کے نام رہا۔

لاہور میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان ، سعودی عرب ، مصر ، قطر ، ساؤتھ افریقہ ، امریکا ، ناروے ، کویت اور عمان کی ٹیمیں مدمقابل تھیں اور پہلی بار 9 ممالک کی ٹیمیں ایک ساتھ پاکستان میں ایک ہی ایونٹ میں شریک ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

صدر ایکویسٹرین فیڈریشن صاحبزادہ سلطان کا کہنا تھا کہ جتنی ٹیمز پاکستان آئی ہیں وہ یہاں سے مثبت پیغام لے کر جائیں گی اور پاکستان میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا آنا بہت بڑی کامیابی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان اور دیگر قومی اداروں کی سپورٹ سے یہ کھیل مزید ترقی کرے گا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کا پاکستان میں انعقاد بھی صاحبزادہ سلطان کی دن رات محنت کا نتیجہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:فائنل میں پہنچنے کا مشن، سلمان آغا اور محمد رضوان جنوبی افریقن بولرز کے سامنے ڈٹ گئے