یوٹیوب میں آٹو ڈبنگ سمیت متعدد اے آئی فیچرز کا اضافہ

Feb 12, 2025 | 21:03:PM
 یوٹیوب میں آٹو ڈبنگ سمیت متعدد اے آئی فیچرز کا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یوٹیوب میں رواں سال کے دوران آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی متعدد فیچرز متعارف کرائے جائیں گے۔

 یوٹیوب کے چیف ایگزیکٹو نیل موہن نے اپنے سالانہ خط میں بتایا کہ 2025 میں اے آئی ٹیکنالوجی کمپنی کی 4 بڑی ترجیحات میں سے ایک ہے،انہوں نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے کریٹیرز کے لیے اے آئی ٹولز پر بھاری سرمایہ کاری کی جارہی ہے، جیسے صارفین کو ویڈیوز کے مواد کا آئیڈیا دینے، اچھے تھمب نیلز کے انتخاب میں مدد فراہم کرنے اور زبانوں کا ترجمہ کرنے والے جیسے اے آئی ٹولز متعارف کرائے جائیں گے۔

ٹرانسلیشن والا فیچر ان تمام صارفین کو دستیاب ہوگا جو یوٹیوب کے پارٹنر پروگرام کا حصہ ہیں اور اسے فروری میں ہی کسی وقت متعارف کرا دیا جائے گا،کمپنی کے مطابق ایک اور اے آئی فیچر پر بھی کام کیا جا رہا ہے جو صارفین کی عمروں کی شناخت کرکے اس کے مطابق مناسب مواد کی سفارشات کرے گا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران یوٹیوب کی جانب سے متعدد اے آئی فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں جیسے شارٹ ویڈیوز میں میوزک کا اضافہ، ویڈیو بیک گراؤنڈز اور دیگر۔

کمپنی کے مطابق مختلف اے آئی ٹولز کریٹیرز کو نئے ناظرین تک رسائی میں مدد فراہم کریں گے جن میں آٹو ڈبنگ قابل ذکر ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی ویڈیوز کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کرسکتے ہیں۔

اپنے خط میں نیل موہن نے کہا کہ یہ فیچر فروری میں صارفین کو دستیاب ہوگا،اسی طرح کمپنی کی جانب سے ایسے ٹولز پر بھی کام کیا جا رہا ہے جو یہ دیکھنے اور کنٹرول کرنے کا کام کریں گے کہ یوٹیوب پر اے آئی کو کیسے استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خوشخبری،الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے بجلی نرخ میں بڑی کمی کا جلداعلان