سپریم کورٹ کے سابق جج عظمت سعید شیخ انتقال کرگئے

Feb 12, 2025 | 22:11:PM
سپریم کورٹ کے سابق جج عظمت سعید شیخ انتقال کرگئے
کیپشن: سابق جج عظمت سعید شیخ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپریم کورٹ کے سابق جج عظمت سعید شیخ لاہور میں انتقال کرگئے۔

اہل خانہ کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کچھ عرصے سے علیل اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔

عظمت سعید شیخ 2012 سے 2019 تک سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات رہے۔  سپریم کورٹ تعیناتی سے قبل وہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے۔

جسٹس (ر) عظمت سعید پانامہ لیکس کیس سننے والے بینچ کا حصہ رہے۔
 یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل