محمد رضوان کے کراچی سے متعلق کہے گئے الفاظ سچ ثابت ہوگئے  

Feb 12, 2025 | 22:52:PM
محمد رضوان کے کراچی سے متعلق کہے گئے الفاظ سچ ثابت ہوگئے  
کیپشن: محمد رضوان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم سے متعلق کہے گئے الفاظ سچ ثابت ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کے حوالے سے کراچی کی اہمیت واضح کی تھی اور ان کا ماننا تھا کہ یہاں تنائج ہمیشہ اچھے ہی رہتے ہیں، انھوں نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی میں کامیابی کیلئے سخت محنت کریں گے۔

گزشتہ دنوں میڈیا سے بات چیت میں ون ڈے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کراچی ہمیشہ ٹیم کیلئے نتائج کے حوالے سے اچھا ر ہا ہے۔
آج جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں 353رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے باآسانی فتح حاصل کی اور کپتان محمد رضوان کی بات سچ ثابت ہوئی کہ کراچی پاکستان ٹیم کے لیے نتائج کے حوالے سے اچھا ہے۔ہدف کے تعاقب میں کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغانے شاندار سنچریاں سکور کیں اور دونوں نے پاکستان کے لیے چوتھی وکٹ پر سب سے بڑی شراکت بنائی۔

محمد رضوان نے 122ناٹ آؤٹ اور سلمان علی آغا نے 134رنز کی شاندار اننگز تراشی، دونوں نے شعیب ملک اور محمد یوسف کی شراکت کا ریکارڈ توڑا ہے، شعیب اور محمد یوسف نے بھارت کے خلاف 2009 میں 206 رنز کی شراکت بنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کیخلاف پانامہ لیکس کیس سننے والے جج انتقال کر گئے