میٹرک کے امتحانات یکم مارچ کی بجائے عیدالفطر کے بعد لیے جائیں، صدر پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن

Jan 12, 2024 | 20:30:PM

(ارشاد قریشی) چئیرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ محمد عدنان خان سے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان نے کہا کہ میٹرک کے امتحانات یکم مارچ کی بجائے عیدالفطر کے بعد لیے جائیں، توسیع کا مطالبہ موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے اور رمضان المبارک کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نوجوان اور آنے والی نسلوں کے لئے این اے ایس ٹی پی بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو گا، آرمی چیف

ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز نے امتحانات کو ری شیڈول کرکے 15 مارچ کی بجائے 18اپریل کو لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، میٹرک سٹوڈنٹس کو کورس کی تکمیل کیلئے صرف 4 ماہ دینا زیادتی ہے۔ 

ابرار احمد خان نے کہا کہ توسیع کا فیصلہ پنجاب تعلیمی بورڈز چیئرمین کمیٹی کرنے کی مجاز ہے لہٰذا توسیع کامعاملہ پنجاب بورڈز چیئرمین کمیٹی کے اجلاس میں پیش کروں گا۔

مزیدخبریں