(ذوہیبب بخاری)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملتان میں ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی جبکہ راﺅ یاسر نے تحریک انصاف حقیقی کو پیپلزپارٹی میں ضم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے ملتان میں ڈیرے ہیں اور سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف حقیقی راؤ یاسر نے ساتھیوں سمیت بلاول بھٹو سے ملاقات کی اورپارٹی کو پیپلزپارٹی میں ضم کرنے کا اعلان کیا، اس موقع پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی موجودتھے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے رانا طاہر شبیر نے ملاقات کی،رانا طاہر شبیر نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،پیپلز پارٹی نے رانا طاہر شبیر کو پی پی 222 سے ٹکٹ بھی جاری کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان پر آوازیں کسنا پی ٹی آئی کارکن کو مہنگا پڑ گیا،تشدد کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی