لاہورمیں رم جھم،خون جمادینے والی سردی کی شدت برقرار
شہرقائدمیں موسم سرداورخشک،کراچی دنیاکاآٹھواں اورپاکستان کاچوتھاآلودہ ترین شہرقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاطمہ خان،اقصیٰ شیخ،قادر شاہ )لاہورمیں علی الصبح رم جھم سے خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا۔
اجلے آسماں سے شہر پر سورج کی چمکتی کرنیں بکھرگئیں،،ہلکی دھوپ میں چلتی ٹھنڈی ہواؤں میں درجہ حرارت 10 سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا جوزیادہ سے زیادہ 16 تک جائے گا۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ لاہورمیں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی موسم آج سرد اور خشک ہے،وہاں موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،شہرمیں کل سے درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری کمی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خشک موسم کے ساتھ خنک رات محسوس کی جائے گی، ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد ہے،شمالی سمت سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز اضافہ،نئی قیمت کیا ہوگئی؟جانئے
اے کیو آئی کے مطابق شہرقائد میں فضائی معیار مضر ہے، اوردنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آٹھویں نمبر پر موجود ہے،پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
اے کیو آئی کے مطابق ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 172 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری طرف قلات میں خون جمادینی والی سردی کی شدت بدستور برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران سردی منفی 5- ریکارڈ کیا گیا ۔
سردی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے،گیس مکمل غائب ہونے سے بھی سخت سردی میں لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں۔