اسلام آباد : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک اہلکار شہید ، وزیر داخلہ کا ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم

Jan 12, 2025 | 09:50:AM
اسلام آباد : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک اہلکار شہید ، وزیر داخلہ کا ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اویس)اسلام آباد میں مسلح افراد نے ٹریفک اہلکار کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا ، وزیر داخلہ محسن نقوی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیدیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اہلکار زبیر ٹریفک پولیس آفس کے باہر ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ سے شہید کر دیا ۔

اسلام آباد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے  زبیر شاہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور  ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

دوسری طرف شہید ٹریفک اہلکار زبیر شاہ کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ  پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں آئی جی اسلام آباد،قانون نافذ کرنے والے اداروں،ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کی شرکت،شہید زبیر کی تدفین ایچ الیون قبرستان میں کی جائے گی

اسے بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی بڑی کامیابی، بھاری اسلحہ کی کھیپ پکڑ لی