جامعہ الازہرکا پاکستان میں کیمپس کھولنے کا اعلان
کیمپس دینی تعلیم کے ساتھ عربی ثقافت کو بھی فروغ دے گا، مفتی اعظم ڈاکٹر نذیر محمد عیاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مصر کے شہر قاہرہ میں قائم قدیم تعلیمی ادارے جامعہ الازہر نے پاکستان میں اپنا کیمپس کھولنے کا اعلان کر دیا۔
یہ اعلان پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نذیر محمد عیاد نے وفاقی وزیر تعلیم کی درخواست پر کیا۔
مصر کے مفتی اعظم نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جامعہ الازہر کا پاکستان میں کیمپس دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عربی ثقافت کو بھی فروغ دے گا جس سے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے مزید قریب آنے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں:افغان حکومت دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے ختم کرے،خواجہ آصف
انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان کو اپنے طالب علموں کو الازہر یونیورسٹی بھیجنا چاہئے تاکہ انہیں ایک ہزار سال قدیم ادارے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے ،جامعہ الازہر خواتین کی تعلیم کا کٹر حامی ہے ،اس وقت جامعہ میں 40 فیصد سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں۔