(24نیوز)امریکا، کینیڈا اوربرطانیہ میں شدید سردی کی لہربرقرارہے،برفباری اور طوفانی بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا میں برفانی طوفان نے بھی تباہی مچادی،جنوبی اور وسطی ریاستوں میں برفباری اور بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیاہے۔
برفانی طوفان سے متعدد راستے، پروازیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں،ٹیکساس، اوکلاہومااور آرکنساس میں شدید برفباری اور بارش سے زندگی منجمد ہوگئی ہے۔
کینیڈا میں سخت سردی سے شہریوں کی زندگی مشکل ہوگئی،بجلی کی فراہمی معطل، بس سروس بند، کئی پروازیں منسوخ اورمتعدد تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہورمیں علی الصبح رم جھم سے خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا
برطانیہ میں سرد ترین رات کا 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،برطانیہ کے بعض شہروں میں درجہ حرارت منفی بیس ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا،سرد موسم سے معمولات زندگی ٹھپ، دفاتر اور اسکولز بند ہوگئے،محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے تک سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔