بزدار دور حکومت میں سکولز کے فنڈز میں بڑی مالی بے ضابطگیاں

ڈی جی خان میں فرنیچر دیگر اشیاء کی خریداری کیلئے 99 ملین روپے خرچ کر دئیے، آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

Jan 12, 2025 | 12:19:PM
بزدار دور حکومت میں سکولز کے فنڈز میں بڑی مالی بے ضابطگیاں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (رائودلشادحسین)پی ٹی آئی کی بزدار سرکار نے سکولز کے فنڈز کو بھی معافی نہ دی، ضلع ڈی جی خان میں بڑی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، مالی سال 2020 اور 21 کی آڈٹ رپورٹ نے بزدار سرکاری کی تعلیم دوست پالیسیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

   تحریک انصاف کی حکومت کے بزدار دور میں  ضلع ڈی جی خان میں بڑی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے،مالی سال 2020 اور 21 کی آڈٹ رپورٹ نے بزدار سرکاری کی تعلیم دوست پالیسیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

مزید پڑھیں:ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ

 سابق وزیر اعلی عثمان بزادر کے دور اقتدار میں ضلع ڈی جی خان میں سرکاری سکولوں میں سرکار فنڈز غیر قانونی طور پر خرچ کئے گئے۔
عثمان بزادر کے وزارت اعلی کے دور میں ڈی جی خان میں سرکاری سکولوں کے میں سرکاری رقم خرچ کرنے کی با ضابطہ منظور ی ہی نہیں لی گئی۔
  سرکاری سکولوں میں سرکاری رقم محکمہ طور پر معائنہ کرنے تصدیق ہی نہ ہو سکی۔

مزید پڑھیں:"اپنی چھت اپنا گھر "پروگرام کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری
2020-21 میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈی جی خان نے فرنیچر اور دیگر اشیاء کی خریداری کے لئے 99 ملین روپے خرچ کر دئیے۔
ڈی جی خان میں 99 ملین کی فرنیچر اور دیگر اشیاء ضرورت کی کسی بھی سطح پر تصدیق نہ ہوسکی۔
آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی مالی بے ضابطگی کی نشان دہی پر ڈسٹرکٹ اتھارٹی ڈی جی خان کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ۔

 مالی بے ضابطگیوں پر پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تحقیقات شروع کردیں۔