کراچی :گیس بندش سے ستائے شہری مہنگی ایل پی جی کو ترجیح دینے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کاوش میمن)گیس نہیں آرہی مگر بل وقت پر آرہا ہے گیس بندش سے ستائے کراچی کے شہری مہنگی ایل پی جی کو ترجیح دینے لگے ہیں۔
شہر قائد میں گیس بلوں کے ستائے شہریوں نے ایل پی جی استعمال کرنا شروع کر دی ہے ، شہریوں کے مطابق گیس نہ آنے کے باوجود 3 ہزار کا بل آجاتا ہےاس سے بہتر تو مہنگی ایل پی جی ہے کھانا تو بن جاتا ہے۔
ایل پی جی سرکاری قیمت سے 40 روپے مہنگی فروخت ہو رہی ہے ،مختلف علاقوں میں 280 سے 290 روپے کلو میں ملتی ہے ،ایل پی جی کی سرکاری قیمت 251 روپے کلو ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس نہ آنے کے باوجود بھی 3 ہزار کا بل آجاتا ہے ،اس سے بہتر تو مہنگی ایل پی جی ہے کھانا تو بن جاتا ہے ۔
مزید پڑھیں:سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز اضافہ،نئی قیمت کیا ہوگئی؟جانئے
شہریوں کو کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مہنگی ایل پی جی کی فروخت حکومت کی نا اہلی ہے ،صبح اٹھنے سے کے ساتھ ہی گیس پانی سمیت ہر طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ایک دیہاڑی دار 300 کی ایل پی جی ڈلوائے گا تو باقی اخراجات کیسے پورے ہونگے ۔