لاس اینجلس میں آتشزدگی :انجلینا جولی بے گھرافرادکی مددکوآگئیں
ہزاروں گھر جل کر خاکستر ، کئی ہالی ووڈ سٹارزاورارب پتی افراد بھی بے گھرہوگئے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ انجلینا جولی نے لاس اینجلس میں بھڑکنے والی امریکی تاریخ کی خوفناک آگ کے متاثرین کی مدد کےلیے اپنے گھر کے دروازے کھول دیئے۔
کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے ہر طرف تباہی مچا رکھی ہے، جس سے لاس اینجلس میں ہزاروں گھر جل کر خاکستر ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے کئی ہالی ووڈ سٹارزاورارب پتی افراد بھی بے گھرہوچکے ہیں۔
اس خطرناک آگ کو لاس اینجلس کی تاریخ کی سب سے زیادہ تباہ کن جنگلاتی آگ قرار دیا جارہا ہے، جس سے اب تک دس ہزار سے زائد گھر شعلوں کی نذر ہوچکے ہیں، انجیلنا جولی کی طرح دیگر مشہور شخصیات بھی متاثرین کی مدد کےلیے سامنے آئی ہیں۔
اداکارہ انجلینا جولی کا گھر بھی لاس اینجلس میں ہی واقع ہے لیکن وہ اس وقت آگ سے محفوظ ہے، اداکارہ نے آگ سے متاثرہ بے گھر افراد کے قیام کےلیے اپنے گھر کے دروازے کھول دیے ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے "سی این این "کے مطابق انجلینا جولی ہر ممکن کوشش کررہی ہیں کہ اس سنگین صورتحال میں متاثرین کی مدد کرسکیں۔
یہ بھی پڑھیں:لاس اینجلس : 12 ہزار گھرجل کرراکھ، 2 لاکھ افراد بے گھر، 150 ارب ڈالرکانقصان
میگھن مارکل اور پرنس ہیری نے بھی انجلینا جولی کی طرح بے گھر افراد کےلیے اپنے گھر کے دروازے کھول دیے ہیں تاکہ آگ سے بے گھر ہونے والوں کو پناہ دی جاسکے۔