(ویب ڈیسک)جنوبی بھارت کے اسٹار اداکار الو ارجن کو بھگدڑ کیس میں ریلیف مل گیا۔
اداکار الو ارجن سندھیا تھیٹر بھگدڑ کیس میں ملزم ہیں جنہیں نملی عدالت نے بڑا ریلیف دیتے ہوئے ان کے وکیل کی درخواست پر ضمانت کی چند شرائط میں نرمی کر دی، جن میں ہر اتوار کو چکڑپلی پولیس اسٹیشن حاضر ہونے کی شرط شامل تھی۔
الو ارجن کے وکیل نے سکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت سے یہ درخواست کی تھی،علاوہ ازیں عدالت نے انہیں بیرون ملک سفر کی اجازت بھی دے دی ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انہیں ایک روز بعد انہیں پولیس اسٹیشن میں حاضری دینی تھی۔
الو ارجن کو 13 دسمبر کو جوبلی ہلز میں ان کی رہائش گاہ سے پولیس نے حراست میں لیا تھا جس کے بعد نملی عدالت نے انہیں 14 دن کی ریمانڈ پر بھیج دیا ،تاہم ہائی کورٹ نے 4 ہفتے کی عبوری ضمانت دی اور وہ 14 دسمبر کو چنچل گوڑہ سینٹرل جیل سے رہا ہوئے۔
4 دسمبر کو الو ارجن اپنی نئی فلم پشپا 2: دی رول کے پریمیئر میں شریک ہوئے تو اس موقع پر ان کے ساتھ ان کے اہل خانہ اور ساتھی اداکارہ رشمیکا مندانا بھی موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:لاس اینجلس میں آتشزدگی :انجلینا جولی بے گھرافرادکی مددکوآگئیں
اداکار کی موجودگی کی خبر سنتے ہی مداحوں کی بھیڑ ان کی ایک جھلک دیکھنے کےلیے تھیٹر کی جانب بڑھی جہاں بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون ہلاک اور اس کا کم عمر بیٹا شدید زخمی ہوگیا تھا ۔