گوجرانوالہ میں چور ریسٹورنٹ کے تالے توڑ کر چکن پکوڑے، مچھلی ،رائتہ اور سلاد لے اڑے

Jan 12, 2025 | 13:54:PM

(24 نیوز) گوجرانوالہ میں چوری کی انوکھی واردات ، چور ریسٹورنٹ سے ڈیڑھ من چکن کے پکوڑے اور 25 کلو مچھلی لے اڑے۔
 تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے کوٹ اسحاق میں ریسٹورنٹ میں چوری کی  منفرد واردات ہوئی ،چور ریسٹورنٹ سے ڈیڑھ من چکن کے پکوڑے اور 25 کلو مچھلی چوری کر کے لے گئے، ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم چور تالے توڑ کر فریزر سے سامان نکال کر لے گئے۔

مزید پڑھیں:کراچی :گیس بندش سے ستائے شہری مہنگی ایل پی جی کو ترجیح دینے لگے

 ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ چور ریسٹورنٹ سے 10 کلو رائتہ اور 4 کلو سلاد بھی ساتھ لے کر گئے،پولیس کے مطابق تھانہ اروپ پولیس نے ریسٹورنٹ مالک کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

مزیدخبریں