مریم نواز اڈیالہ جیل کے قیدی ،اسکے چمچوں کے اعصاب پر سوار ہیں،عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز اڈیالہ جیل کے قیدی اور اسکے چمچوں کے اعصاب پر سوار ہیں۔
اسد قیصر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےعظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کو آپکے مہاتما کی خواہش پر 2018 کے الیکشن سے قبل نااہل کروایا پھر باپ کے سامنے گرفتار کروایا،مریم نواز آج تاریخ کے بھاری مینڈیٹ سے وزیراعلی بن کر پنجاب کی خدمت کررہی ہیں ۔
لیڈر جیل میں بیٹھا انتشار پھیلانے کی پلاننگ کرتا چیلے باہر مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہیں ،فتنے اور فتنہ پارٹی کی مکاریاں اور عیاریاں قوم بخوبی سمجھ چکے۔
مزید پڑھیں:"اپنی چھت اپنا گھر "پروگرام کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری
کل تک جو سب کو کہتا تھا چھوڑوں گا نہیں آج وہ سب کے پاؤں پکڑ رہا،جس کی فطرت میں ڈنگ مارنا ہو اس سانپ کو دودھ پلانے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس نے اپنے ہر محسن سے غداری کی اس سے مزید ہمدردی کی توقع مت رکھیں،جب سے اسکا منہ بند ہے ملک کا ہر شعبہ ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے،اسکی بہن اور بیوی اسکے جیل میں رہنے کے سب سے بڑے بینفشری ہیں ،اسکی پارٹی کے لوگ خود نہیں چاہتے یہ جیل سے باہر آئے۔