فی الحال شادی کا ارادہ نہیں،مداحوں کو آگاہ کرکے کروں گی،نوال سعید

ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی,پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا

Jan 12, 2025 | 15:38:PM
فی الحال شادی کا ارادہ نہیں،مداحوں کو آگاہ کرکے کروں گی،نوال سعید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ نوال سعید نے  کہاہے کہ فی الحال ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں،ابھی وہ غیر شادی شدہ زندگی کی آزادی کے مزے لے رہی ہیں۔

نوال سعید نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شومیں شرکت کی جہاں مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران  گفتگو کرتے ہوئے نوال سعید نے بتایا کہ ان کی پیدائش اور پرورش کراچی میں ہی ہوئی، ان کے والد کو موسیقی کا شوق رہا ہے، تاہم وہ کاروباری شخصیت ہیں۔

 نوال سعید نے  کہاکہ والد کے شوق کی وجہ سے انہوں نے بھی آغاز میں بطور گلوکار اور موسیقار تربیت لی بعد میں مذکورہ معاملات کو برقرار نہ رکھ سکیں، وہ دو بہن اور بھائی ہیں، ان کے بھائی ان سے کافی کم عمر ہیں اور اچھے گٹارسٹ ہیں۔

نوال سعید نے بتایا کہ موسیقی کیریئر کو آگے برقرار نہ رکھ پانے کے بعد انہوں نے ایک ایجنسی میں اشتہار کے لیے آڈیشن دیا، جس میں منتخب ہونے کے بعد پہلے ماڈلنگ بعد ازاں اداکاری شروع کردی۔

نوال سعید کا کہنا تھا کہ ایک  رومانوی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران نہ صرف انہیں بلکہ ان کے ساتھی اداکار کو بھی ان سے محبت ہوگئی تھی، بعض اوقات شوٹنگ کے دوران ایسا ہوجانا عام بات ہے لیکن مذکورہ معاملے کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا،اس اداکار کے ساتھ رابطہ کیا نہ دوبارہ کام کیا، وہ مذکورہ اداکار کا نام نہیں بتا سکتیں۔

یہ بھی پڑھیں:

شادی سے متعلق لاس اینجلس میں آتشزدگی :انجلینا جولی بے گھرافرادکی مددکوآگئیں

سوال پر اداکارہ نے کہا کہ فی الحال ان کا رشتہ ازدواج میں بندھنے کا کوئی ارادہ نہیں،ابھی وہ غیر شادی شدہ زندگی کی آزادی کے مزے لے رہی ہیں، انہوں نے شادی کا فیصلہ اہل خانہ پر چھوڑ دیا ہے، وہ جب بھی شادی کریں گی پہلے اپنے مداحوں اور عوام کو آگاہ کریں گی۔