الحمراء میں تھنک فیسٹ کا آخری روز ،"کیا ڈرامہ ہے "نشست کاانعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) افکار تازہ کے زیر اہتمام لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں ہونے والے تھنک فیسٹ کے آخری روز ہال نمبر2میں "کیا ڈرامہ ہے "کے عنوان سے نشست کاانعقادکیاگیا جس میں میزبان مکرم کلیم، اداکارہ مرینہ خان، نادیہ خان اور ڈائریکٹر حسام حسین نے شرکت کی۔
مصنف مصطفیٰ آفریدی اور اداکارہ نادیہ جمیل نے بھی سیشن"کیاڈرامہ ہے"میں شرکت کی۔
الحمراہال 3 میں آن لائن آف لائن میڈیا کی خواندگی اور حقوق پر سیشن کاانعقادکیاگیا جس میں برٹش ہائی کمیشن ڈینیئل اریناولٹ، نگت داداوراسد طور نے شرکت کی،اس میں پینلسٹ کی آزادی اظہاری رائے، مس انفارمیشن اور رول آف لاء پر گفتگوکی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:فی الحال شادی کا ارادہ نہیں،مداحوں کو آگاہ کرکے کروں گی،نوال سعید
ادبی بیٹھک میں ماضی، غیر یقینی مستقبل اور پاکستان کی تاریخ پر سیشن ہوا جس میں ایمبیسی آف ہنگری سے دارا گنسبرجر، مارکس ڈیچسل اور راجہ سہگل نے شرکت کی۔