شاہینز اور ویسٹ انڈیز کا پریکٹس میچ بے نتیجہ ختم، محمد سلیمان اور محمد حریرہ زخمی

Jan 12, 2025 | 18:18:PM

(24نیوز) پاکستان شاہینز اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پریکٹس میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا جبکہ میچ کے دوران شاہینز کے 2 کھلاڑی زخمی ہوگئے۔

پاکستان شاہینز اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 3 روزہ پریکٹس میچ کے لئے راولپنڈی اسٹیڈیم میں مدمقابل تھیں جہاں مہمان ٹیم نے 312 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں شاہینز 2 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بناسکے اور دن کا اختتام ہوگیا جس کے باعث میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنائے تھے اور پاکستان نے 212 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی جس کے بعد ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 177رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حریرہ نے 80 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:پاکستان نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے ابتدائی سکواڈ کے نام جمع کرادیئے

میچ کے دوران پاکستان کے دو بلے باز محمد سلیمان اور محمد حریرہ زخمی ہو گئے۔ محمد سلیمان کو وہریکن کی گیند پاؤں پر لگی اور انہوں نے صرف دو گیندیں کھیلیں۔ محمد حریرہ کو بھی فاسٹ باؤلر کی گیند منہ پر لگی، جس کے بعد انہیں طبی امداد دی گئی اور میچ کچھ دیر کے لیے رکا رہا۔

یاد رہے کہ محمد حریرہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ غازی غوری بھی انگلی پر چوٹ کی وجہ سے آج وکٹ کیپنگ نہیں کر سکے، اور روحیل نزیر نے کھانے کے وقفے تک کیپنگ کی۔

 پاکستان شاہینز کے علی زریاب پہلے ہی تین روزہ میچ سے باہر ہو چکے ہیں، جبکہ سعد خان کو پہلے روز شاٹ مڈ وکٹ پر فیلڈنگ کرتے ہوئے بال لگی تھی اور پھر گراؤنڈ میں فیلڈنگ کے دوران وہ گر گئے مگر تھوڑی دیر بعد دوبارہ فیلڈنگ کا آغاز کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں:کین ولیمسن نےبھی پی ایس ایل کے لیے رجسٹریشن کرالی 

مزیدخبریں