190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا ملنی ہی ملنی ہے، ٹرمپ کا انتظار چھوڑ دیں،فیصل واوڈا

Jan 12, 2025 | 18:28:PM
190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا ملنی ہی ملنی ہے، ٹرمپ کا انتظار چھوڑ دیں،فیصل واوڈا
کیپشن: فیصل واوڈا پریس کانفرنس کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کو انکی پارٹی اور لوگ جیل کے اندر مروانا چاہتے ہیں،190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا ملنی ہی ملنی ہے،خان صاحب ٹرمپ کا انتظار چھوڑ دیں،20 جنوری سے پہلے تحریک انصاف کیلئے سرپرائز آئے گا۔

سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا کاکہناتھا کہ آج کی پریس کانفرنس میں پاکستانی قوم کو بتانا ضروری ہے،عمران خان کو انکی پارٹی اور لوگ جیل کے اندر مروانا چاہتے ہیں،اس ملک میں اگر لیڈر کو کچھ ہوجائے تو چالیس پچاس سال تک پارٹی سیاست چل جاتی ہے ،190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا ملنی ہی ملنی ہے، پاپولر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ آسمانی مخلوق ہیں،آپ نے ریاست کی تنصیبات کو آگ لگا دی،آپ سمجھ رہے تھے بدمعاشی کے ذریعے مسائل ہونگے ،پہلے بدمعاشی کی سیاست کر رہے تھے اب کشکول لیکر کھڑے ہوگئے ہیں،کلیئر ہوگیا کہ بیک گراؤنڈ میں کوئی مذاکرات چل رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نوال سعید کا شادی سے متعلق اہم بیان، مداحوں کے دلوں پر بجلی گرا دی

ان کاکہناتھا کہ اس پورے خطے کے اندر پاکستان کا بہتر مستقبل ہے ،خوش قسمتی سے ہمیں ایسا سپہ سالار مل گیا ہے جس پر دنیا اعتماد کرتی ہے،بہت جلد عالمی طور پر ہوائیں پاکستان کے حق میں چلیں گی۔

فیصل واوڈا کاکہناتھا کہ میں دو سال سے بتاتا رہا ہوں کہ جیل میں عمران کو انکی پارٹی کے لوگ مروانے کی کوشش کررہے ہیں، بیرونی اور اندرونی بہت پریشر ہے، میں نے ساڑھے تین چار سال پہلے عمران خان کو منع کیا تھا، عمران خان کیخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ،میں عمران خان کو بتایا تھا کہ آپ کیس میں نیب میں پھنس سکتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ آپ مشہور ہوگئے تو اس کا ہرگز مطلب نہیں تھا کہ آپ قانون سے بالاتر ہیں، ہماری فوج نے ہماری پولیس نے بہت خون دیا ہے ،لیکن اب اس خون کی تعبیر ہمارے خطے میں نظر آنے جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شدید سردی کی لہر،کیا تعلیمی ادارے پھر بند ہورہے ہیں؟محکمہ تعلیم نے اعلان کردیا

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی20جنوری پر نظریں ٹکا کر بیٹھی ہوئی ہے پر انہیں مایوسی ہوگی،پی ٹی آئی کو کشکول سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا ،کل پیر سے پاکستان کیلئے اچھی خبریں آنا شروع ہونگی،ان کاکہناتھا کہ آرمی چیف کی کاوشیں ہیں اگر حکومت کریڈٹ لینا چاہے تو اُنکی مرضی،پی ٹی آئی کیلئے جو فوج بُری تھی اب اچھی ہو گئی ہے ،اقتدار کی عروج پر عمران خان کو بتادیا تھا یہ نیب کا کیس ہے آپ جیل جائیں گے ۔

فیصل واوڈا نے کہاکہ بیک ڈور ڈپلومیسی کی وجہ سے عالمی طور پر پاکستان ڈو مور کی جگہ اب “ہمارے لیے کیا”  کی پوزیشن میں آ گیا ہے ،ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں ہوں،جرم کی سزا ہی ہوتی ہے پھولوں کے ہار نہیں پہنائے جاتے،اب کہانی شروع ہوئی ہے ،ارشدشریف کا کیس باقی ہے ،پی ٹی آئی اور عمران خان کی آگ بڑھائی جارہی ہے ،میں ان سے کہتاہوں وہ عمران خان بچائے ،20جنوری کا ٹرمپ کارڈ ختم ہوگیا ہے،انہوں نے کہاکہ میری رفتار آپ نے دیکھی ہے ،میری منزل سینیٹ کی رکنیت نہیں،کل سے آپ میری مزید رفتار دیکھیں گے ،صحافی کے سوال ’’ایوان بالا کیسے پہنچے ؟‘‘کے جواب میں کہا کہ جیسے آپ کے پاس پہنچ گیا،ان کاکہناتھا کہ خان صاحب ٹرمپ کا انتظار چھوڑ دیں،خان صاحب ٹرمپ کارڈ کھیلنا چھوڑ دیں،20 جنوری سے پہلے تحریک انصاف کیلئے سرپرائز آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا،ویسٹ انڈیز سے پریکٹس میچ  میں 2کھلاڑی زخمی ہو گئے