ہرنائی کوئلہ کان ریسکیو آپریشن مکمل،مزید 2 لاشیں نکال لی گئی

Jan 12, 2025 | 18:49:PM
ہرنائی کوئلہ کان ریسکیو آپریشن مکمل،مزید 2 لاشیں نکال لی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین ) بلوچستان میں کوئلہ کان میں پھنسے کانکنوں کو نکالنے کا آپریشن مکمل کرلیا گیا، کوئلہ کان میں پھنسے ہوئے 2مزیدکانکنوں کی لاشوں کو  نکالا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں کوئلہ کان میں پھنسے ہوئے دونوں کانکنوں کی لاشوں کو نکالا گیا ہے،لاشوں کو آر ایچ سی شاہرگ منتقل کردیا گیا ہے ،مرنے والے ایک کانکنوں کہ شناخت زاہد، اور اسد زرین کے نام سے ہوئی جن کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے اپر دیر سے ہے۔ 

  کوئلہ کان میں پھنسے افراد کو کانکنوں نے اپنی مدد آپ 12گھنٹے کے بعد ان کی لاشوں کوکوئلہ کان سے نکالا،ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کیا گیا،ریسکیو آپریشن میں ایف سی اور لیویز فورس نے بھی حصہ لیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ تنقید کرنے پر کراچی کے تاجروں سے ناراض