چیمپئنز ٹرافی کیلئے افغانستان کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان،ابراہیم زدران کی واپسی

Jan 12, 2025 | 19:27:PM

(24نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے افغانستان کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا،ابراہیم زدران کی واپسی تاہم مجیب الرحمان ٹیم سے باہر ہوئے۔ 

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا انتخاب کرلیا گیا ہے جس میں افغانستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز ابراہیم زدران کی واپسی ہوئی ہے تاہم مجیب الرحمان انتخاب سے محروم رہے ہیں۔

 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے افغانستان کا 15 رکنی  سکواڈ میں حشمت اللہ شاہدی ( کپتان )، رحمت شاہ ( نائب کپتان )، رحمن اللہ گرباز ( وکٹ کیپر )، اکرام علی خیل ( وکٹ کیپر )، ابراہیم زدران، صدیق اللہ اتل، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، اے ایم غضنفر، نور احمد، فضل حق۔ فاروقی، نوید زدران اور فرید احمد ملک شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے ابتدائی سکواڈ کے نام جمع کرادیئے

مزیدخبریں