فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن،صدر،وزیراعظم،وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر وزیراعظم، صدر مملکت اور وزیر داخلہ نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرِ ستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 9 دھشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کے متعلقہ افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،دھشتگردی کی اس جنگ میں مجھ سمیت پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکار اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک کی سلامتی کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں.
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے.
صدر مملکت آصف علی زرداری نےشمالی وزیرِ ستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا،صدر مملکت نے دو مختلف کاروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو سراہا ۔
صدر مملکت نےملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ،سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں،پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ، ان کا کہنا تھا کہ 9خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،انہوں نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز ہمارا سرمایہ افتخار ہے ، ان کا مزید کہناتھا کہ سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں،9 خوارج ہلاک