(ویب ڈیسک) مشہور بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے حمل کی افواہوں پر دلچسپ انداز میں ردعمل دیا۔
سوناکشی نے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنی نئی کاروباری کوشش 'ایزی موم' کا اعلان کیا، جو نئی ماؤں کے لیے پوسٹ میٹرنٹی کیئر میں معاون ہوگا،سوناکشی سنہا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا، "یہ کسی بچے کی بات نہیں ہے، بلکہ میرے نئے بچے یعنی برانڈ 'ایزی موم' کی بات ہے۔"
انہوں نے اپنی نئی برانڈ لانچ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ یہ برانڈ نئی ماؤں کی مدد کے لیے بنایا گیا ہے، جو ماں بننے کے بعد کی مشکلات کو آسان کرے گا۔
سوناکشی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ایزی موم ان کے پچھلے برانڈ 'سو ایزی نیلز' کے بعد ان کا دوسرا بڑا پروجیکٹ ہے۔ یہ برانڈ خاص طور پر پوسٹ میٹرنٹی کیئر کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں نئی ماؤں کو ان کی صحت یابی اور روزمرہ کی زندگی میں آسانی فراہم کی جائے گی۔
سوناکشی کی پوسٹ نے مداحوں کو حیران کر دیا اور ان کی چست و مزاحیہ انداز نے سب کو خوب محظوظ کیا، مداحوں نے ان کی بزنس اسپرٹ اور خود اعتمادی کو خوب سراہا۔
یہ بھی پڑھیں ؛ احد رضا میر کا سجل علی کی تعریف میں بیان سوشل میڈیا پر وائرل