سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)اے بی این،روزنامہ اوصاف کے چیف رپورٹر اور سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کر گئے ۔صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزیر اطلاعات نے جاوید شہزاد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روزنامہ اوصاف کے چیف رپورٹر اور سینئر صحافی جاوید شہزاد حرکت قلب بند ہو جانے سے وفات پاگئے ہیں ، انکی نماز جنازہ آج صبح ادا کی جائے گی ۔سینئر صحافی کی نمازجنازہ آج صبح 11 بجے بڑے قبرستان، چوہڑ چوک راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر اظہار افسوس اوراہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا،صدر مملکت کی جاوید شہزاد کیلئے دعائے مغفرت اور ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جاوید شہزاد کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کی پاکستان میں جرنلزم اور میڈیا کے شعبوں میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کاکہناتھا کہ جاوید شہزاد کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، مرحوم کی شعبہ صحافت کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟اعلان ہو گیا